14 اکتوبر، 2024، 10:31 PM

غزہ میں صہیونی جارحیت، انسانیت کی تباہی کا سلسلہ ختم کیا جائے، چینی وزیرخارجہ

غزہ میں صہیونی جارحیت، انسانیت کی تباہی کا سلسلہ ختم کیا جائے، چینی وزیرخارجہ

چینی وزیرخارجہ نے اپنے صہیونی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے کے باوجود جنگ بندی کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی پر عالمی حکومتیں شدید ردعمل کا اظہار کررہی ہیں۔

چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے صہیونی وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی مظالم پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

چینی وزیرخارجہ نے اسرائیل کٹز سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری انسانیت سوز جارحیت کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

انہوں نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1927412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha